جمعه 15/نوامبر/2024

گرفتاریاں

مغربی کنارا: صہیونی سرچ آپریشن، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی افواج نے جمعرات کی رات اور جمعہ کو علی الصباح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری طرف مزاحمت کاروں نے جنین میں الجلمہ چوکی پر فائرنگ کی ہے۔

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں حملہ

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں حملے کیے ہیں۔ یہ فوجی کارروائیاں جمعہ کے روز طلوع آفتاب کے ساتھ ہی شروع ہو گئیں۔ جن میں ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

مغربی کنارے میں سات اکتوبر سے کم از کم 9450 فلسطینی زیرِ حراست

اتوار کے روز امورِ اسیران کے گروپوں کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے میں پرتشدد چھاپوں میں کم از کم 20 مزید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ پیر کے روز ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طوباس شہر میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے موقع پر اسرائیلی فوج پر نوجوانوں نے گولیاں برسائیں اور دھماکہ خیز مواد پھینکا۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل سے نو فلسطینی بچے گرفتار کر لیے

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے نو فلسطینی بچوں کو گرفتار کر لیا۔

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں پرتشدد جھڑپیں

جنوبی نابلس میں ایک فوجی ناکے پر صہیونی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان اتوار کی صبح زخمی ہو گیا جبکہ ایک دوسرے کو حراست میں لے لیا گیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کو اسرائیلی فوج کی جانب سے فائر کی جانے والی ربڑ کی گولیاں لگی تھیں۔ ادھر جنین اور طولکرم کے شہروں میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد مسلح جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گاڑی تلے کچل ڈالا، دو گرفتار

کل بدھ کی شام قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں ایک جیپ فلسطینی نوجوان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، جب کہ قابض فورسز نے جنین کیمپ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

دسیوں فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے آج علی الصبح مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران 20 سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

غرب اردن اور یروشیلم میں اسرائیلی چھاپے، پانچ فلسطینی اغوا

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے علاقے جنین اور مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپہ مار کارروائیوں کی آڑ میں متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی حصے میں داخلے پر پابندی

اسرائیلی قابض فورسز نے پیر کے روز دو مزدی فلسطینی بچوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کی حکمت عملی میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔