اسرائیلی قابض فوج نے آج علی الصبح مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران 20 سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
اسی طرح رام اللہ صوبے کے مختلف علاقوں میں کم از کم 15 شہریوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا گیا۔
ان شہریوں میں سے 10 کو المغیر گاؤں سے، تین بھائیوں کو البیرہ شہر میں ان کے گھروں سے اور دو دیگر نوجوان شہریوں کو کفر مالک گاؤں سے گرفتار کیا گیا ۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے بغیر کسی معلوم وجہ کے رام اللہ شہر میں علی ابن ابی طالب مسجد پر دھاوا بول دیا اور اس کی بے حرمتی کی۔
نابلس سے دو شہریوں اور طولکرم کے نور شمس پناہ گزین کیمپ سے تین دیگر کو بھی گرفتار کیا۔
قلقیلیہ اور الخلیل میں چھاپوں کے دوران دو شہریوں کو قیدی بنا لیا گیا۔