چهارشنبه 30/آوریل/2025

فدائی حملہ

اردنی ہیرو کی پستول طاقتور افواج سے زیادہ موثر نکلی: ابو عبیدہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اردن کی سرحد پر واقع الکرامہ کراسنگ پر اردنی شہید ماہر الجازی کی بہادرانہ اور معیاری کارروائی کو پوری مسلم امہ کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الجازی کا فدائی حملہ جس میں تین صہیونی فوجی ہلاک ہوئے اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم امہ کا ضمیر بیدار ہے۔

القسام کے ساتھ مل کرتل ابیب میں مزید حملے کریں گے:کمانڈر القدس بریگیڈ

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کے کمانڈر سرایا القدس نےکہا ہے کہ القسام بریگیڈز کے ساتھ مشترکہ فدائی آپریشن ایک اہم پیغام ہے جو ہر کسی کو ملنا چاہیے اور یہ حملہ آخری نہیں ہوگا۔

تل ابیب میں فدائی حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت

جمعرات کو فلسطینی میڈیا ذرائع نے صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں چند روز قبل ایک فدائی حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت جعفر سعد منیٰ کے نام سے کی ہے جس کا تعلق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہے۔

تل ابیب میں فدائی حملہ دو یہودی آباد کار ہلاک، تین زخمی

مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے تل ابیب میں ہولون کے مقام پر اتوار کی صبح چاقو سے حملے میں دو آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، جن کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

بیت المقدس کے قریب چوکی پر چاقو حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ بدھ کے روز ایک نو عمر فلسطینی نے بیت المقدس کے قریب ایک چوکی پر چاقو سے وار کر کے دو فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

بیت المقدس میں فائرنگ ایک اسرائیلی فوجی ہلاک،8 زخمی

مشرققی بیت المقدس میں قائم یہودی بستی کے نزدیک ایک فدائی حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی پولیس نے اس واقعہ کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے۔ یہ واقعہ مشرقی بیت المقدس میں الزعیم کے مقام پر پیش آیا۔

مقبوضہ فلسطین میں فدائی حملے میں تین آباد کار ہلاک، تین زخمی

مقبوضہ فلسطین کے اندر اشدود کے مشرق میں واقع کریات ملاخی یہودی بستی کے ایک بس اسٹاپ پر جمعہ کی سہ پہر فدائی فائرنگ کی کارروائی میں تین آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

القسام بریگیڈز نے القدس میں فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یروشلم میں فائرنگ کے حملے کے مرتکب فلسطینی حقیقی بھائی اور القسام کے رکن تھے۔ واضح رہے کہ آج جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں کم سے کم تین آباد کار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک یہودی مذہبی رہ نما بتایا جاتا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملے میں 3 آباد کار ہلاک، 6 زخمی

جمعرات کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کی راموت بستی میں فائرنگ کی کارروائی میں تین آباد کار ہلاک، اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی بیت المقدس کے دو حقیقی بھائیوں نے کی جس میں دونوں جام شہادت نوش کرگئے۔

بیت المقدس میں فدائی حملے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں کی اولڈ میونسپلٹی کے قریب دو اسرائیلی پولیس اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ جواب میں حملہ کرنے والے کو بھی مار دیا گیا۔