اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اردن کی سرحدپر واقع الکرامہ کراسنگ پر اردنی شہید ماہر الجازی کی بہادرانہ اور معیاریکارروائی کو پوری مسلم امہ کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الجازیکا فدائی حملہ جس میں تین صہیونی فوجی ہلاک ہوئے اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم امہ کاضمیر بیدار ہے۔
ابوعبیدہ نے اپنےٹیلی گرام چینل پر کہاکہ "ہمارےعوام کے دفاع میں اردنی ہیرو کی پستول بڑیفوجوں اور اسٹاک شدہ فوجی ہتھیاروں سے زیادہ موثر ثابت ہوئی”۔
ابو عبیدہ نے زوردے کر کہا کہ یہ آپریشن ہماری قوم کے ضمیر اور طوفان الاقصیٰ کے نتائج اور اسڈراؤنے خواب کا اظہار کرتا ہے جس کا ہماری قوم کے ہیروز سے صہیونی دشمن کو انتطارہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "غزہ کی پٹی میں اپنی جنگی کارروائیوں، گھات لگانے اور کراسنگ میںہمارے مجاہدین نے آپریشن کے ہیرو شہید کے لیے غائبانہ نماز ادا کی”۔
خیال رہے کہ کلاتوار کو اردن کی سرحد پر واقع الکرامہ کراسنگ پوائنٹ پر ایک کمانڈو کارروائی میں تیناسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ قابض فوج پرحملہ کرنے والے اردنی مجاھد کوگولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
عبرانی میڈیا نےاطلاع دی ہے کہ النبی کراسنگ کے قریب فائرنگ کے حملے میں تین اسرائیلی ہلاک ہوئے۔