پنج شنبه 12/دسامبر/2024

مقبوضہ فلسطین میں فدائی حملے میں تین آباد کار ہلاک، تین زخمی

جمعہ 16-فروری-2024

 

مقبوضہ فلسطین کےاندر اشدود کے مشرق میں واقع کریات ملاخی یہودی بستی کے ایک بس اسٹاپ پر جمعہ کیسہ پہر فدائی فائرنگ کی کارروائی میں تین آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

 

اسرائیلی میڈیکلفاؤنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ بس اسٹاپ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں،جب کہ قابض پولیس نے اعلان کیا ہے کہ 6 افراد زخمی ہیں، جن میں سےبعض کی حالت خطرےمیں بیان کی جاتی ہے۔

 

عبرانی اخبار’یدیعوتاحرونوت‘ نے زخمیوں میں سے ایک کی موت کی تصدیق کی ہے۔

 

اسرائیلی چینل 12نے کہا ہے کہ حملہ کرنے والے نے بس اسٹیشن پر فائرنگ کی جس جہاں متعدد آباد کارموجود تھے۔

پولیس نے ملاخیبستی کے آباد کاروں کو گھروں کےاندر رہنے کو کہا ہے۔

 

قابض فوج نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش اور معائنہ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی