جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر پابندیاں

غزہ کی پٹی میں پانچ لاکھ سے زائد افراد فاقوں کا شکار

غزہ کے پانچ لاکھ سے زائد افراد یعنی ایک چوتھائی آبادی فاقوں کا شکار ہے۔ اس امر کا اظہار اقوام متحدہ اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے جمعرات کو ایک نئی رپورٹ پیش کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں غزہ میں پیدا شدہ انسانی بحران کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے غزہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 70 فی صد

غزہ کی پٹی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ پیر کو غزہ کی پٹی میں ایندھن کی مقدار میں کمی کے باعث پاور پلانٹ کا کام متوقع طور پر رکنے سے بجلی کا خسارہ تقریباً 70 فیصد تک بڑھ جائے گا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

کل اتوار کی شام قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی میں سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ماہی گیروں پر مشین گن سے حملہ کیا اور اس کے علاوہ آنسوگیس کی شیلنگ کی۔​

اسرائیل غزہ کے مریضوں کو موت کی سزا دے رہا ہے: انسانی حقوق گروپ

مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "بی تسلیم" نے "اسرائیل" کی نافذ کردہ پالیسی کے نتیجے میں محصور غزہ کی پٹی میں صحت کے نظام کی تباہی سے خبردار کیا ہے۔

غزہ کے 40 فیصد لوگ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں: اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی 40 فیصد سے زائد آبادی شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے، جس کا مطلب ہے کہ غزہ کے عوام ایک دن کے لیے خوراک کے بغیر رہتے ہیں۔

غزہ سے آخری اسرائیلی فوجی کا انخلاء مزاحمت کی بڑی فتح ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اتوار کوزور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے آخری اسرائیلی فوجی کا انخلاء ایک عظیم فتح ہے جو فلسطینی عوام کی عظیم قربانیوں اور ان کی مزاحمت کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ دشمن نے غزہ کی پٹی کی بالادستی اور استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی مگر فلسطینی قوم نے دشمن کو اس کی اجازت نہیں دی۔

اسرائیل کی طرف سے عاید سفری پابندی، غزہ میں چار مریض جاں بحق

اتوار کو ایک فلسطینی انسانی حقوق کے وکیل نے اس اگست کے دوران غزہ کی پٹی سے چار بیمار فلسطینیوں کی سفری پابندی اور علاج معالجے کی سہولت نہ ملنے کے باعث چار فلسطینی مریضوں کی موت کا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان فلسطینیوں کی موت کا ذمہ دار اسرائیل اور اس کی قابض فوج ہے۔

’یو این‘ اہلکار نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیا

فلسطین میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے غزہ پر اسرائیلی "فضائی حملوں" (جارحیت) کی مذمت کی۔

کراسنگ کی بندش، غزہ میں اقتصادی اور صنعتی نظام مفلوج ہوگیا

غزہ میں قومی اقتصادیات کی وزارت نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے کرم ابو سالم اور بیت حنون (ایریز) کراسنگ کی مسلسل بندش سے "تجارتی اور صنعتی شعبہ مکمل طور پر مفلوج ہو جائے گا۔

غزہ پر پابندیاں اٹھانے سے متعلق اقوام متحدہ کے مطالبے کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے