فلسطین میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے لیے خصوصی نمائندہفرانسسکا البانی نے غزہ پر اسرائیلی "فضائی حملوں” (جارحیت) کی مذمت کی۔
ایک انٹرویو میں البانی نے کہا "حالیہ فضائی حملے غیر قانونی،غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، کیونکہ غزہ میں انسانی صورت حال ایک انسانی تباہیکے دہانے پر ہے جو کہ دہائیوں سے جاری ہے۔ اس غزہ کی پٹی کے عوام کو دہشت گردی اورحملوں کی نہیں بلکہ مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، معمول کی زندگی میں واپس آنے اور قابض ریاست کی جارحیتختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنی ذمہداریاں نبھاتے ہوئے اسرائیل کا محاسبہ یقینی بنائیں۔
انہوں نے اسرائیل کی حمایت میں امریکی بیان کی مذمت کی جسمیں امریکیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہر ایک کو تحفظ ملنا چاہیے۔ قانونی پہلوکی طرف لوٹنا ضروری ہے اور جو بین الاقوامی انسانی قانون میں درج ہے، جو اپنے دفاعمیں طاقت کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔اسرائیل یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ اسرائیلکے لوگوں کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے۔ غزہ جو 1967 سے اپنے حقوق سے محروم اور محکومہیں۔