جمعه 15/نوامبر/2024

طوفان الاقصیٰ

قابض اسرائیل کے خلاف مزید محاذ کھولے جائیں: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے ’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کا ایک سال مکمل ہونے پرکہا ہے کہ ایک سال کی جارحیت کے باوجود قابض صہیونی نازی دشمن اپنے مکروہ عزائم میں بدترین ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔

طوفان الاقصیٰ نے اسرائیلی بیانیہ مسخ کرڈالا:مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے کہا ہےکہ سات اکتوبر 2023ء کو طوفان الاقصیٰ آپریشن دُنیا میں اسرائیلی بیانیے کے خاتمے کا باعث بنا، اور اس نے قوم کی بیداری کو بھی تازہ کیا۔

’طوفان الاقصیٰ‘نے فلسطینی قوم کے نصب العین کو زندہ کردیا:خلیل الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن اور جماعت کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ فلسطین میں بالعموم اور غزہ میں بالخصوص ’طوفان الاقصیٰ‘ کو ایک سال گزر چکا ہے۔ہمارے فلسطینی عوام اپنی مزاحمت، خون اور استقامت کے ساتھ ایک نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔اپنے خون سے اپنی آزادی کی تحریک کی آبیاری کا سفر1948ء میں القسام مجاھدین نے شروع کیا۔ سات اکتوبر 2023ء اس طویل جدو جہد کا ایک اہم مرحلہ ہے جس نے ایک بار پھر فلسطینی کاز کوپوری دنیا میں زندہ کیا ہے۔

’طوفان الاقصیٰ‘ کا ایک سال مکمل، القسام کا جنگ جاری رکھنے کاعزم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کا ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پرکہا ہے کہ فلسطینی عوام اور القسام مجاھدین غاصب صہیونی دشمن کے خلاف تمام وسائل سے مزاحمت جاری رکھیں گے۔

رفح کے مشرق میں قابض فوج کے خلاف القسام کا گھات لگا کر طاقت ور حملہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے مشرق میں ایک وسیع گھات لگا کر کیے گئے حملے کے مناظر جاری کیے ہیں۔

اربوں شیکل مالیت کا صیہونی انٹیلی جنس سسٹم کیسے ناکام ہوا؟

جمعرات کو ایک اسرائیلی انٹیلی جنس رپورٹ میں سات اکتوبر 2023ء کے حملے سے قبل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ساتھ جنگ میں ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے میں ناکامی کو اجاگر کیا گیا۔

نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے بغیر فلسطین کا نقشہ کیوں پیش کیا؟

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل پیر کو،غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی محور فلاڈیلفیا (صلاح الدین) کی صورتحال کی وضاحت کے دوران فلسطین کا تاریخی نقشہ پیش کیا جس میں مغربی کنارہ غائب تھا اور صرف غزہ کی پٹی کو دکھایا گیا تھا۔ اس نقشے نے بڑے پیمانے پر تنازعہ اور غصے کو جنم دیا ہے۔

القسطل: دیر البلح کا خوبصورت علاقہ جو اسرائیل کی تباہی سے نہ بچ سکا

پورے ایک ہفتے تک، قابض افواج نے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے مشرق میں تباہی اور بدعنوانی کا سلسلہ جاری رکھا، جس سے یہاں کا القسطل محلہ ایک خوبصورت نخلستان سے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

رواں ماہ اگست کے دوران 15 اسرائیلی فوجی ہلاک

قابض اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اگست کے دوران غزہ کی پٹی اورشمالی فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے حملوں میں کم سے کم پندرہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

دشمن سے لڑائی کی تیاری کے دوران زخمی ہونے والا فلسطینی مجاہد شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجاھد یزن مسلمانی دشمن فوج پر حملے کی تیاری کے دوران زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔