سه شنبه 03/دسامبر/2024

دشمن سے لڑائی کی تیاری کے دوران زخمی ہونے والا فلسطینی مجاہد شہید

پیر 26-اگست-2024

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجاھد یزن مسلمانیدشمن فوج پر حملے کی تیاری کے دوران زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

 

 

 

شہید المسلمانی طوباسپر بار بار قابض صہیونی فوج کے طوفانی دھاووں  کا مقابلہ کرنے کی تیاریوں کے دوران بارودی موادکے پھٹنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔

 

شہید مجاھد کاتعلق طوباس کے مزاحمتی بریگیڈ سے تھا اور وہ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدسبریگیڈ کے بھی رکن تھے۔

 

 

منگل 20 اگست2024ء کو مغربی کنارے میں "طوباس بٹالین” کے مجاھدین نے عقبہ جنکشن پردشمن کی افواج کی ایک فوجی گاڑی اور ایک "جیپ” کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔اس کارروائی میں یزن مسلمانی بھی شریک تھے اور قابض صہیونی فوج ان کا تعاقب کررہی تھی۔

 

 

طوباس بٹالین کاآغاز 17 جولائی 2022ء کو کیا گیا تھا،جب اس نے شمال مشرقی مغربی کنارے کے شہر طوباسپر قابض افواج کے حملے کا مقابلہ کرنے کےلیے مزاحمتی کارکنوں نے ایک نئے گروپ کااعلان کیا تھا۔

 

اس کے آغاز کے تقریباً دو سال گزرنے کے بعد طوباس گذشتہسات اکتوبر غزہ میں شروع ہونے والی صہیونی جارحیت کے دوران دشمن کے خلاف حملوں میںپیش پیش رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی