چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگی قیدی

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین قیدیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ سال کے آخر میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں جنگی قیدی گئے گئے تین اسرائیلی قیدیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

فوج نےاسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کرکے معلومات چھپائیں:عبرانی ٹی وی

اسرائیلی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ قابض فوج نے تقریباً نو ماہ قبل غزہ پر بمباری کے دوران مزاحمت کاروں کے زیر حراست تین اسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کر دیا مگر ان کے بارے میں معلومات خفیہ رکھی تھیں۔

ڈیل کے ذریعے رہائی یا بمباری سے ہلاکت،القسام کا اسرائیلیوں کو پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جسے "ڈیل کے ذریعے رہائی یا بمباری سے ہلاک" کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس میں متعدد اسرائیلی قیدیوں کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جو غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاکت سے قبل ریکارڈ کردہ پیغام میں امریکی قیدی کی بائیڈن پر تنقید

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے امریکی شہریت کے حامل ایک اسرائیلی قیدی کا قتل سے قبل رکارڈ کیا گیا ایک پیغام نشر کیا ہے۔ اس پیغام میں امریکی اسرائیلی قیدی کو قابض اسرائیلی ریاست اور امریکی صدر بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

’جھوٹ بولنا بند کرو‘اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نیتن یاہو پر برس پڑے

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "نیتن یاھو قیدیوں کی رہائی کی بات کا بار بار جھوٹ بولنا بند کریں کیونکہ وہ قیدیوں کی رہائی میں ناکامی کے ذمہ دار ہیں اور کیونکہ وہ جنگ بندی معاہدے کے بجائے قیدیوں کو جنگ میں جھونک رہے ہیں‘‘۔

القسام نے مزید دو اسرائیلی قیدیوں کے قتل سے قبل پیغامات جاری کردیے

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے دو مزید اسرائیلی قیدیوں کے بیانات نشر کیے ہیں۔ ان میں ایک اسرائیلی مرد اور خاتون قیدی کا ویڈیو پیغام شامل ہے۔ یہ ان چھ قیدیوں میں شامل ہیں جن کی لاشیں قابض فوج کو رفح شہر میں ایک سرنگ کے اندر سے ہفتے کے روز ملی تھیں۔

ہلاکت سے قبل اسرائیلی خاتون قیدی کا نیتن یاھو کے لیے نام پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک مقتول اسرائیلی خاتون قیدی کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے فاشسٹ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکو ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

جنگ بندی ڈیل کی حمایت میں لاکھوں آباد کاروں کا مظاہرہ

غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کرنے کے لیے دسیوں ہزار اسرائیلی آباد کاروں نے اتوار کی شام تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں جلوس نکالا۔

جنگ بندی ڈیل کی حمایت میں اسرائیل میں ٹریڈ یونین کی عام ہڑتال

نام نہاد صہیونی ریاست میں اپوزیشن لیڈر یائیرلپیڈ کی اپیل پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی معاہدے کی حمایت اسرائیل میں ہڑتال جاری ہے جس سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے قتل کے بعد یائرلپیڈ کی ہڑتال کی اپیل

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں چھ صہیونی قیدیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ نے نیتن یاہو حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اتوار کے روز مزدوروں کی ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ تاکہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی زندہ رہائی کے لیے غزہ میں جنگ بندی اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ سکے۔