دوشنبه 02/دسامبر/2024

فوج نےاسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کرکے معلومات چھپائیں:عبرانی ٹی وی

منگل 10-ستمبر-2024

اسرائیلی چینل 12نے خبر دی ہے کہ قابض فوج نے تقریباً نو ماہ قبل غزہ پر بمباری کے دوران مزاحمتکاروں کے زیر حراست تین اسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کر دیا مگر ان کے بارے میںمعلومات خفیہ رکھی تھیں۔

 

چینل 12 نے رپورٹکیا کہ تین قیدیوں کی لاشیں دسمبر میں برآمد ہوئی تھیں۔ ان کی شناخت سپاہی رون شرمین،نک بیزر ، اورآباد کار ایلیاہو ٹولیڈانو کے نام سے کی گئی تھی۔

انہیں غزہ کی پٹیمیں بمباری کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔

 

چینل نے بتایا کہقابض فوج کو یہ تفصیلات گذشتہ فروری سے معلوم ہیں لیکن انہوں نے انہیں خفیہ رکھا۔

 

دسمبر کے وسط میںقابض فوج نے تین قیدیوں کی لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس نےاس وقت فوج نےکہا تھا کہ ان کی لاشیں غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ سے ملی ہیں، جس نے اس واقعے کیتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

چینل کے مطابق “گذشتہجنوری میں تینوں قیدیوں کے اہل خانہ کو ان نتائج سے آگاہ کیا گیا تھا کہ دو فوجیاور تیسرا ایک یہودی آباد کار اس سرنگ میں تھے جس میں شمالی غزہ کی پٹی کے بریگیڈکے کمانڈر احمد غندور کو شہید کیا گیا تھا۔

 

چینل نے رپورٹ کیاکہ فوج کے نمائندوں نے یہ نتائج گذشتہ اگست میں قیدیوں کے اہل خانہ کو پیش کیے، لیکناسرائیلی فوج کو کئی مہینوں سے اس معلومات کا علم تھا مگر اس نے ان معلومات کوخفیہ رکھا تھا۔

 

ٹی وی چینل نے مزید کہا کہ "چیف آف اسٹاف (ہرزی) ہیلیویسمیت اعلیٰ فوجی حکام نے اس معاملے کو عام نہ کرنے کا فیصلہ کیا”۔

مختصر لنک:

کاپی