جمعه 15/نوامبر/2024

بچوں کو ہدف بنانا

ہررات ماں کی قبرسے لپٹ کرسونے والا ننھا فلسطینی اپنا صدمہ بھلا نہ سکا

غزہ میں تباہی اور بربادی کے کھنڈروں پر ایسے بھیانک واقعات بکھرے پڑے ہیں کہ ان میں سے ہرایک کی المناک داستان تباہی اور صدموں کا اپنا قصہ سناتی ہے۔

یونیسیف:اسرائیل نے دو دنوں میں جبالیہ میں 50 سے زائد بچے شہید کردیے

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی غزہ کی پٹی میں حملوں کا خونی انجام دیکھا گیا۔

غزہ میں بچوں کونشانہ بنا کرقتل کرنے کے واقعات درست ہیں: نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے بدھ کے روزکہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحت کے کارکنوں کی شہادتیں جنہوں نے "خوفناکی" کا دستاویزی ثبوت پیش کیا ہےجو گذشتہ ہفتے شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں سامنے آئی ہے وہ "سچ" ہیں۔ رپورٹ پر تنقید اسرائیل کے حامیوں کی طرف سے ثبوت پر مبنی نہیں ہے.

غزہ میں سوا چھ لاکھ بچے نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں: انروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 625000 سے زیادہ بچے اور بچیاں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کی وجہ سے شدید نفسیاتی صدمے سے دوچارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے بہت سے سکول سے باہر ہیں اور ملبے پر زندگی گذار رہے ہیں۔

غزہ کے بچوں پر اسرائیلی جنگ کے اثرات تباہ کن ہیں: یو این کمیشن

بچوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن نے غزہ کی پٹی پر جنگ کے ایک حصے کے طور پر بچوں کے حقوق کے کنونشن کے حوالے سے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء سے جاری غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے بچوں اثرات "تباہ کن" ہیں۔

غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں ایک اور بچی دم توڑ گئی

وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی محاصرے اور جنگ کے نتیجے میں غذائی قلت اور علاج کی عدم دستیابی کے باعث ایک بچی شہید ہو گئی جس کے بعد پٹی میں غذائی قلت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی نسل کشی جاری، غزہ میں 115 شیر خوار بچے شہید ہوگئے

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر 311 دنوں سے جاری نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والے شیر خوار بچوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے۔

غزہ: 10 میں سے 9 بچےنشوونما کے لیے ضروری خوراک سے محروم

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 10 میں سے 9 بچے صحت مند نشوونما اور پرورش کو یقینی بنانے کے لیے مناسب خوراک محروم ہیں۔

غزہ میں 3500 سے زائد بچے غذائی قلت موت کے خطرے سے دوچار

سرکاری میڈیا آفس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 3500 سے زائد بچے بھوک سے مرنے، خوراک کی کمی، غذائی سپلیمنٹس کی کمی اور امداد کی روک تھام کی پالیسیوں کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت، 15 بچے شہید ہوچکے:ہلال احمر

ہلال احمر سوسائٹی نے جمعرات کو جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک پندرہ ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔ایسوسی ایشن نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سات ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں 15103 بچے شہید ہوئے۔