جمعه 15/نوامبر/2024

انصار اللہ

یمنی فورسز اور عراقی مزاحمت کاروں کے حیفا میں حملے

یمن کی انصار اللہ فورسز سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے بدھ کی رات اعلان کیا کہ انہوں نے عراقی اسلامی مزاحمت کے تعاون سے مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیلی ریاست کی حیفا بندرگاہ میں ایک اہم ہدف پرمتعدد پروں والے میزائلوں سے فوجی آپریشن کیا ہے۔

انصار اللہ کا امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے 4 بحری جہازوں پر حملے

یمنی انصار اللہ گروپ نے پیر کے روز امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے 4 بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے 4 مخصوص فوجی کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔

انصار اللہ کا بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو جہازوں پر حملوں کا اعلان

یمن کی انصار اللہ مزاحمتی فورسز سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے "کیونکہ ان کی ملکیتی کمپنیوں نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی"۔

انصار اللہ کا نئی ڈرون حملہ آور کشتی کا تجربہ

جمعے کے روز مزاحمتی فورس یمنی انصار اللہ نے اعلان کیا کہ اس کے پاس "طوفان 1" کے نام سے ایک نئی بغیر پائلٹ حملہ آور کشتی ہے اور اس نے بحری ہدف پر اس کی آزمائش کے مناظر نشر کیے ہیں۔

انصاراللہ کا بحیرہ احمر میں امریکی جنگی بیڑے آئزن ہاور پر حملہ

یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان یحیی سریع نے یمنی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے مجاھدین نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور پر میزائل حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ گذشتہ شب یمن کے علاقوں پر امریکی اور برطانوی افواج کی جارحیت اور سولہ شہریوں کے قتل عام کے جواب میں کیا گیا۔

انصار اللہ کے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے دس جہازوں پر حملے

جمعرات کو یمنی مزاحمتی فورسز انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اسرائیلی قابض دشمن سے منسلک بحری جہازوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا خلاصہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجتہی کے طور پر اسرائیلی ریاست اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں کے خلاف حملوں کی تعداد اور معیار میں مزید اضافہ کیا جائےگا۔

امریکی تحفظ کےحصول کے لیے اسرائیل سے مراسم دھوکہ ہے:عبدالملک حوثی

یمنی انصار اللہ گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہےکہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے اہداف میں ناکامی کا امریکی اور اسرائیل کا اعتراف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ان اہداف کا مقصد قتل وغارت کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بعض عرب ممالک کا صیہونی وجود کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکہ سے تحفظ حاصل کرنا غلط اور ناکام پالیسی ہے۔

انصار اللہ نے چوتھا امریکی ڈرون کو مار گرایا

جمعے کے روز یمنی انصار اللہ گروپ نے ایسے مناظر دکھائے جن میں کہا گیا کہ وسطی یمن میں ماریب گورنری کی فضائی حدود میں ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا جا رہا ہے۔

: حدیدہ ہوائی اڈے پر امریکہ اور برطانیہ کے چار فضائی حملے:انصاراللہ

منگل کی شام یمنی انصار اللہ تنظیم نے مغربی یمن میں اس کے زیرکنٹرول حُدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر برطانیہ اور امریکہ کے چار حملوں کا اعتراف کیا ہے۔

یمنی فورسز کے اسرائیلی، امریکی اور برطانوی جہازوں پر حملے

یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں اسرائیلی، امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد فوجی کارروائیوں کے نفاذ کیا جس میں ان ملکوں کے متعدد جہازوں کو براہ راست حملوں سے نقصان پہنچایا۔