یمن کی مزاحمتیتنظیم انصار اللہ سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بحیرہاحمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں اسرائیلی، امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کونشانہ بنانے کے لیے متعدد فوجی کارروائیوں کے نفاذ کیا جس میں ان ملکوں کے متعدد جہازوں کو براہراست حملوں سے نقصان پہنچایا۔
یمنی فورسز نے فلسطینیانفارمیشن سینٹر کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں”فلسطینی عوام کےخلاف ظلم و ستم کےخلاف اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور اسکی نصرت کے لیے کی جار رہی ہیں‘‘۔
اس نے وضاحت کیکہ مزاحمتی فورسزنے بحیرہ احمر میں برطانوی بحری جہاز (HOPE ISLAND) کے خلاف متعدد میزائلوں کے ساتھ ٹارگٹنگ آپریشن کیا۔
اس کے علاوہ اس نےدو اسرائیلی بحری جہازوں کے خلاف بھی ٹارگٹنگ آپریشن کیا جو مقبوضہ فلسطین کیبندرگاہوں کی طرف جا رہے تھے۔ان میں پہلا (MSCGRACE F) بحر ہند میں اور دوسرا (MSCGINA) بحیرہ عرب میں کیا گیا۔
یمنی افواج نےکہا ہے کہ مسلح افواج کی فضائیہ نے بحیرہ احمر میں متعدد امریکی فوجی بحری جہازوںکو نشانہ بنانے کے لیے دو فوجی آپریشن کیے، جن میں متعدد ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔