سه شنبه 03/دسامبر/2024

یمنی فورسز اور عراقی مزاحمت کاروں کے حیفا میں حملے

بدھ 3-جولائی-2024

یمن کی انصار اللہ فورسزسے وابستہ یمنی مسلح افواج نے بدھ کی رات اعلان کیا کہ انہوں نے عراقی اسلامیمزاحمت کے تعاون سے مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیلی ریاست کی حیفا بندرگاہ میں ایکاہم ہدف پرمتعدد پروں والے میزائلوں سے فوجی آپریشن کیا ہے۔

یمنی فورسز کی طرف سےجاری بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حیفابندرگاہ میں آپریشن کے مقاصد کامیابی سے حاصل ہو گئے ہیں۔

فورسز نے فلسطینی عوام کیحمایت اور نصرت کے لیے عراقی اسلامی مزاحمت کے ساتھ مشترکہ فوجی کارروائیاں جاریرکھنے پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک کہ غزہ میں فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلیجارحیت بند نہیں ہو جاتی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا ان کے حملےجاری رہیں گے۔

7 اکتوبر 2023ء کو غزہکے خلاف اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے یمنی افواج اور عراقی مزاحمتی فورسز نےمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کے ساتھ دشمن کی بندرگاہوںکی طرف جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی