
غزہ میں سوا چھ لاکھ بچے نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں: انروا
جمعرات-26-ستمبر-2024
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 625000 سے زیادہ بچے اور بچیاں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کی وجہ سے شدید نفسیاتی صدمے سے دوچارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے بہت سے سکول سے باہر ہیں اور ملبے پر زندگی گذار رہے ہیں۔