فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ نے جمعرات کو اعلان کیا کہاسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 250000 فلسطینیوں کو اس اگست میں جبری طور پر بے گھرہونے پر مجبور کیا۔
رواں ماہ کے دوران غزہ میں قابض فوج نے فلسطینیشہریوں کے جبری انخلاء کے 12 ہنگامی احکامات جاری کیے جن میں اڑھائی لاکھ سے زیادہفلسطینیوں کے جبری بے گھر کیا گیا۔
’انروا‘نے’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "اگست کے دوران غزہ میں قابضاسرائیلی انخلاء کے احکامات 12 تک پہنچ گئے، جس کی وجہ سے تقریباً 250000 لوگوںکو جبری نقل مکانی کرنا پڑی”۔
جنگ کے دوران پانیکے اہم کنویں اور صفائی کے بنیادی ڈھانچے کو بارتباہ کیا گیا۔ ان میں سے بہت سے ایسےعلاقوں میں واقع ہیں جہاں انخلا کے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایجنسینے متنبہ کیا کہ "غزہ کے رہائشی آبادی کو بار بار جبری نقل مکانی کے چکر میںپھنسایا گیا ہے، کیونکہ فوجی آپریشنز اور گرمی کی شدید لہرکے باوجود خاندانوں کی نقلمکانی جاری ہے”۔