شنبه 16/نوامبر/2024

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

’آئی سی سی‘ کے فیصلے کے جواب میں حماس کی قانونی میمورنڈم کی تیاری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر جنرل کے اس بیان پر جماعت نے جامع قانونی میموررینڈم تیارکرنا شروع کیا ہے جس میں حماس کے تین رہ نماؤں اسماعیل ھنیہ، یحییٰ السنوار اور محمد ضیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اعلان شامل ہے۔

طوفان الاقصیٰ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کواجار کیا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طوفان الاقصیٰ کی جاری جنگ نے پوری قوت، عزم اور بہادری کے ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کوعالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

حماس ایک نظریےکا نام ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا: ترجمان اسرائیلی فوج

اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اعتراف کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو تباہ کرنے کی باتیں اپنی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔ حماس ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اعتراف کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو تباہ کرنے کی باتیں اپنی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔ حماس ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

دوران حراست فلسطینی ڈاکٹر کا قتل اسرائیل کا جنگی جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی ڈاکٹر ایاد الرنتیسی کی اسرائیلی فوج کی حراست میں وحشیانہ تشدد سے شہادت کو سوچاسمجھا قتل قرار دیا ہے۔

فلسطینیوں پر قحط اور نسل کشی کی صہیونی جارحیت بند کرائی جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم پردہشت گرد صہیونی نازی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی اورقحط کی جنگ روکنے اور فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے میں ملوث صہیونی مجرموں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قوم کے دکھ اور خوشی میں برابرشریک ہیں، عالم اسلام مدد کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جماعت فلسطینی قوم کے دکھ اورصدمے، تکلیف اور سکون ہرحال میں ساتھ ہے۔ حماس نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر فلسطینی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ حماس نے فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جماعت قوم کے دکھ اور سوکھ میں برابر شریک رہے گی۔

امریکہ اسرائیل کی آنکھ سے نہ دیکھے تو معاہدہ ممکن ہے: اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اگرامریکہ غیر جانب دار ہو اور اسرائیل کی آنکھ سے نہ دیکھے تو غزہ میں جنگ بندی ممکن ہےان کا کہنا تھا کہ حماس سیز فائر کے بارے میں واضح اسرائیلی موقف چاہتی ہے۔ نیز غزہ سے مکمل انخلا کے بعد فلسطینیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار بھی حماس کے مطالبے میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ہم کسی بھی فیئر ڈیل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث،فاشسٹ اسرائیل پردباؤ ڈالے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جماعت نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مذاکرات کے تمام مراحل میں بھرپور لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

حماس کی حزب اللہ کمانڈر ابوطالب پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے حزب اللہ کے سینیر رہنما طالب سمیر عبداللہ کی اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی میں شہادت پر انہیں عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین اور حزب اللہ سے تعزیت کی ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد نے جنگ بندی کی تجاویز پراپنا جواب دے دیا

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے باضابط طور پر مصر اور قطر کو جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز کا جواب دے دیا ہے۔