شنبه 16/نوامبر/2024

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

فلسطینی عوام کےمستقبل کےخلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ "صہیونی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ دہشت گرد زاچی ہنگبی کی غزہ کی پٹی پر مجرمانہ جنگ کے اگلے دن ہمارے فلسطینی عوام کے سیاسی مستقبل اور اس کے اعلان کے بارے میں گفتگو دُشمن کے مکروہ منصوبوں اور امریکی حکومت کی دشمن کے ساتھ ساز باز کا ثبوت ہے۔

بائیڈن انتظامیہ غزہ میں قتل عام کے تسلسل کی ذمہ دار ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے تسلسل پر امریکہ کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں بے گناہ شہریوں، بچوں اور خواتین کا ناحق خون بہانے میں بائیڈن انتظامیہ برابر کی مجرم ہے۔

’مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگراپنےاصولی مطالبات پرسمجھوتہ نہیں کریں گے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں نائب صدر اور پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیہ نےزور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت قیدیوں تبادلے کے معاہدے پر پہنچنے،جنگ اور جارحیت کے خاتمے کے لیے حقیقی اور سنجیدہ مذاکرات میں داخل ہونے کے لیے سنجیدہ تیار ہے۔

غزہ میں اسرائیل شکست سے دوچارہوئی، حماس مضبوط ہوگئی: امریکی میگزین

امریکی میگزین فارن افیئرز نے غزہ میں نو ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کی پٹی میں نو ماہ کی اسرائیلی جنگی کارروائیوں کے بعد بھی حماس کو شکست نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اسرائیل حماس کو شکست دینے کے قریب ہے پہنچا ہے"۔

نیتن یاہو وقت حاصل کرنے اور نسل کشی جاری رکھنا چاہتا ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے بیانات قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں خلل ڈالنے اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جنگ جاری رکھنے کےلیےاس کے جنگی جنون کا ثبوت ہیں۔

’اونروا‘ تنصیبات کے فوجی استعمال کا اسرائیلی الزام جھوٹ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ آج غزہ شہر میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ہیڈکوارٹر کو فسطائی قابض ریاست نے ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔یہ کارروائی ہمارے فلسطینی عوام ،عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کے خلاف فاشسٹ قابض حکومت کی طرف سے کیا جانے والا ایک پیچیدہ جرم ہے۔

نیتن یاہو کا تازہ ترین موقف امن کی تمام تجاویز کو مسترد کرتا ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے اعلان کو سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد اور امریکی صدر جوبائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز کو واضح طور پر مسترد کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام روکا جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ نازی صہیونی دشمن غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں کا وحشیانہ قتل عام کررہا ہے۔ سفاک دشمن بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے خلاف نئے قتل عام کے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ غزہ میں صرف ایسے جنگ بندی اقدام کو قبول کریں گے جس کے نتیجے میں مستقل اور مکمل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوسکے۔ حماس ادھوری جنگ بندی قبول نہیں کرے گی۔

ٓآرمینیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا، حماس کا خیر مقدم

آرمینیا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ دوسری جانب صہیونی ریاست نے آرمینیا کو تسلیم کرنے کے اعلان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےاسے فلسطینی قوم کی قربانیوں کی فتح قرار دیا ہے۔