سه شنبه 03/دسامبر/2024

ٓآرمینیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا، حماس کا خیر مقدم

جمعہ 21-جون-2024

آرمینیا نے فلسطینیریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ دوسری جانب صہیونی ریاست نے آرمینیا کوتسلیم کرنے کے اعلان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نےاسے فلسطینی قوم کی قربانیوں کی فتح قرار دیا ہے۔

جمعہ کے روز آرمینیا کیوزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کی طرف آگے بڑھنے کے مقصد سے فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "غزہ میں صورتحال نازکہے اور ہم سب کو امن کے لیے کام کرنا ہوگا”۔

وزارت خارجہ نے ایک بیانمیں کہا کہ "جمہوریہ آرمینیا بین الاقوامی قانون اور عوام کے درمیان مساوات،خودمختاری اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے احترام پر زور دیتا ہے۔ اسی اصول کےتحت آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے‘‘۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمینیامخلصانہ طور پر خطے میں دیرپا امن کے حصول کی خواہش رکھتا ہے اور، غزہ کی پٹی میںجاری جنگ میں جنگ بندی تک پہنچنےکے لیے زور دیتا رہے گا”۔

حماس نے آرمینیا کےاعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ آرمینیا اور فلسطینیریاست کو تسلیم کرنے والے دوسرے ممالک کی پیروی کریں اور فلسطینی ریاست کو تسلیمکریں تاکہ آزاد فلسطینی ریاست کی راہ ہموار کی جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ مئی کےآخر میں اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیاتھا، جس پر اسرائیل سیخ پا ہوگیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی