جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

جنین: اسرائیلی فوج کےقاتلانہ حملے میں القسام بریگیڈ کے دو مجاھد شہید

قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک کار پر بمباری کرکے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید کے دو مجاھدین کو شہید کردیا۔

امریکہ اور مغربی حکومتیں فلسطینی نسل کشی کو کورفراہم کررہی ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت کے تسلسل میں قابض فاشسٹ فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، خاص طور پر غزہ کی پٹی کی مرکزی گورنری میں قتل عام کے لیے ایک جبری بڑی نقل مکانی کی راہ ہموار کی گئی ہے۔

حماس کی غزہ میں ویکسینیشن کے لیے جنگ بندی کی تجویز کی حمایت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے غزہ کی پٹی میں 7 روزہ جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی درخواست کی حماس کی حمایت کا اعلان کیا، تاکہ ہزاروں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جا سکے۔

جنگ بندی کی نئی امریکی تجویزاسرائیلی شرائط کا جواب ہے:حماس رہ نماء

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کے ایک ذریعے نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو بتایا کہ جب ہم نے ثالثوں کو دوحہ کے مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کیا تو ہم نے دوبارہ تصدیق کی کہ قابض ریاست کوئی معاہدہ نہیں چاہتی۔

یحییٰ السنوار کے ساتھ مستقل رابطہ ہے:اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسینیر رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے نو منتخب سربراہ یحییٰ السنوار کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی میں اسرائیلی حکومت رکاوٹ ہے:حسام بدران

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نےکہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے میں صہیونی حکومت رکاوٹ ہے۔ وہ مسلسل مذاکرات سے فرار اختیار کرنے کے ساتھ جنگ بندی کی تجاویز کومسترد کرکے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا مجرم ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے مجرم صیہونی ریاست کو 20 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کے نئے معاہدے کی منظوری فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کے قتل عام میں مدد کرنے کے مترادف ہے۔

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے کھلی مذہبی جارحیت ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ دو انتہا پسند دہشت گرد وزراء ایتمار بین گویر اور گولڈکنوف کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں آبادکاروں کے ریوڑ کے ہمراہ دھاوا قابل مذمت اور مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان نیتن یاھو کے جھوٹے ہونے کی گواہی ہے: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سینئر رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کا اعترافی بیان کہ ’مغویوں کی واپسی کے معاہدے کے خاتمے اور اس کی تاخیر کی وجہ اسرائیل ہے‘۔ ایک مکمل فتح کی بات مکمل بکواس ہے"۔

ثالث ملکوں کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کے لیے تیار ہیں: اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ معرکے نے فلسطین کے حوالے سے دنیا کے مختلف ممالک کے موقف کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ اور مغرب صرف سیاسی مقاصد کی تکمیل کے نعرے لگا رہے تھے جن کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔