قابض صہیونی فوجنے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک کار پر بمباری کرکے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید کے دو مجاھدین کو شہید کردیا۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض صہیونی فوج نے ڈرون سے جنین میں البطیحہ چوک میں ایک کار پربمباری کی اور اسے سیدھا نشانہ بنایا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور اس میں موجودافراد شہید ہوگئے۔
دوسری طرففلسطینی وزارت صحت نےبتایا کہ جنین میں گاڑی پر بمباری سے شہید ہونے والے دو مجاھدینکے جسد خاکی پہنچائےجانے کی تصدیق کی۔ اس بمباری میں ایک ڈاکٹر اور ایک راہگیرزخمی بھی ہوا۔
بتایا گیا ہے کہشہید ہونے ایک مجاھد کی شناخت 28سالہ رفعت محمود رفعت صبحی داواسی کےنام سے کی گئی ہے جب کہ دوسرے شہید کی احمد ولید احمد ابو عرہ کے نام سے کی گئی ہےجس کی عمر بتیس سال تھی۔ قابض فوج دونوں مجاھدین کا کچھ عرصے سے تعاقب کررہی تھی۔
قابض فوج نے دعویٰکیا کہ اس نے جنین کے وسط میں البطیحہ گول چکر پر فلسطینی مزاحمتی سیل کو نشانہبنایا۔
اسرائیلی بربریتکے بعد حماس اور القسام نے اپنے مجاھدین کی شہادت پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اسبزدلانہ اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔