چهارشنبه 04/دسامبر/2024

یحییٰ السنوار کے ساتھ مستقل رابطہ ہے:اسامہ حمدان

جمعہ 16-اگست-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کےسینیر رہ نما  اسامہ حمداننے کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے نو منتخب سربراہ یحییٰ السنوار کے ساتھ مسلسلرابطے میں ہیں۔

 

انہوں نے بعضذرائع ابلاغ میں اپنے نام منسوب اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا جس میں کہا گیا تھاکہ السنوار کے ساتھ رابطے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ان کے ساتھ رابطے منقطع ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

 

حمدان نے کہا کہ”میں نے کل اپنے بیانات میں کہا تھا کہ جنگ کی نوعیت اور صیہونی جارحیت کیوجہ سے کچھ مشکلات ہیں، لیکن رابطے مستقل ہیں، مطلوبہ مفادات حاصل کرتے ہیں، حماس اچھیطرح سے منظم ہے”۔

 

حمدان نے زور دیاکہ "جماعت کی قیادت مجاہد بھائی ابو ابراہیم السنوار کی  قیادت میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی