چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج کا القسام کے حملے میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں کل منگل کواسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مجاھدین نے گھات لگائے گئے حملے میں اس کے چار اہلکاروں کو ہلاک اورپانچ کو زخمی کردیا ہے۔

رفح میں مجاھدین کے مخصوص آپریشن میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ کی پٹی کے جنوب میں مزاحمت کاروں کی طرف سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں چاراسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو فوجی ہلاک، سات زخمی

آج بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ رفح کے جنوب میں ایک زخمی فوجی کو نکالنے کے مشن کے دوران بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غزہ کی پٹی 30 سال اس قسم کے طیارے کا پہلا مہلک حادثہ ہے۔

رام اللہ کے قریب گاڑی تلے روندے جانے سے اسرائیلی فوجی ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب بیت ایل چیک پوائنٹ پر ایک رن اوور آپریشن میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

حملے کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے الکرامہ کراسنگ بند کردی

قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اردن کی سرحدسے متصل الکرامہ کراسنگ کومحض اس لیے دونوں طرف سے فلسطینیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کریا کیونکہ کرسنگ پر فائرنگ کے واقعے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

الکرامہ گذرگاہ پر فائرنگ سے تین اسرائیلی فوجی ہلاک

اردن اور اسرائیلی ریاست کی سرحد پرواقع الکرامہ گذرگاہ پرآج اتوار کے روز فائرنگ واقعے میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غزہ: القدس اور القسام بریگیڈزکے حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں ایک مشترکہ مزاحمتی کارروائی میں دو صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

حماس کی الخلیل میں جرات مندانہ آپریشن پرقوم کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے مغربی کنارے میں بہادرانہ مزاحمتی کارروائیوں بالخصوص الخلیل میں تازہ ترین کارروائی میں تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پرپوری قوم اور مزاحمتی قوتوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

غرب اردن: الخلیل میں فائرنگ سے تین صہیونی فوجی جھنم رسید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مغرب میں ترقومیا کے قریب اتوار کی صبح فائرنگ کی کارروائی میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جنین: مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں الجابریات مقام پر ہونے والی لڑائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ القدس بریگیڈز نے قابض فوج کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔