چهارشنبه 04/دسامبر/2024

حماس کی الخلیل میں جرات مندانہ آپریشن پرقوم کو مبارک باد

اتوار 1-ستمبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’نے مغربی کنارے میں بہادرانہ مزاحمتی کارروائیوں بالخصوص الخلیل میں تازہ ترین کارروائی میں تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پرپوریقوم اور مزاحمتی قوتوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

 

حماس کی طرف سےپریس کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل میں دشمن کے تین اہلکاروں کیہلاکت غزہ میں نہتے فلسطینی شہریوں، القدس اور غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کےخلاف گھناؤنے قتل عام اور نسل کشی کی جنگ کا فطری ردعمل ہے۔

 

حماس نے زور دےکر کہا کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ لڑنے والے فلسطینی مجاھدین صہیونی دشمن کے خلاف جہاداور مزاحمت کا راستہ جاری رکھیں گے۔ فلسطین کی آزادی، مسجد اقصیٰ کی قابض ریاست کےتسلط سے آزادی، ناانصافی اور جارحیت کو مسترد کر دیں گے۔

 

حماس نے تمام شہروں،دیہاتوں اور کیمپوں کے باشندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کو آگ لگا دیں اور آبادکاروں کی سڑکیں بند کردیں۔

 

خیال رہے کہ فلسطینکے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مغرب میں ترقومیا کے قریب اتوار کی صبحفائرنگ کی کارروائی میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میںایک ملٹری پولیس کا اہلکار اور دوسرحدی بتائے جاتے ہیں۔

 

عبرانی ریڈیو کے مطابقمسلح فلسطینی مزاحمت کاروں نےالخلیل میں ترقومیا کے قریب اسرائیلی پولیس اور آباد کاروںکی بس اور گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ حملہ آور کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے بہ حفاظتفرار ہوگئے۔

 

عبرانی اخبار ’یدیعوتاحرونوت‘کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقلکیا گیا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہلاک ہوگئے۔

 

قابض فوج نے ایک مختصربیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسے ترقومیا کے قریب فائرنگ کے حملے کی اطلاع موصولہوئی ہے۔ واقعے کے بعد فوج کی بھاری نفری علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

 

عینی شاہدین نے بتایاکہ قابض فوج کے بڑے دستوں نے شوٹنگ آپریشن کے دوران  الخلیل کے شمال مغرب میںواقع قصبے اذنا پر دھاوا بول دیا۔

 

کل ہفتہ کی صبح قابضفوج نے مغربی کنارے کے جنوب میں ایک خوفناک حملہ کیا جسے بیس سال میں ایک بڑا حملہقراردیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی