مقبوضہ مغربی کنارےکے شمالی شہر جنین میں الجابریات مقام پر ہونےوالی لڑائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ القدس بریگیڈز نے قابض فوج کیگاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود فوجی ہلاک اورزخمی ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹسمیں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے کئی محاذوں سے فوجی کمک کو جنین اور اس کے کیمپ تکدھکیل دیا، جہاں صبح سے ہی پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ کیمپ میں زوردار دھماکوں کی آوازیںسنی گئیں۔
انہوں نے غزہ میںبیکار چیزوں سے لے کر قیمتی اشیاء تک سب کی لوٹ مار کی۔ اسرائیلی فوج چوروں، مجرموںاور دہشت گردوں کے ٹولے کے سوا کچھ نہیں۔
اس بار جینن میں ایکاور منظر دکھائی دیتا ہے جس میں اسرائیلی فوج کا ایک سپاہی ایک دکان سے قالین چرا رہاہے۔
اسرائیلی میڈیا نےجنین کیمپ میں ایک "مشکل سکیورٹی واقعے” کے واقعے کی اطلاع دی۔ سوشل میڈیاسائٹس پر جنین حملے کے ویڈیو کلپس اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں قابض فوج کےحملہ آوروں کے زخمی ہونے کو دکھایا گیا تھا۔
دریں اثناء اسرائیلیاپاچی فوجی ہیلی کاپٹروں نے جنین کیمپ کی فضا میں کم اونچائی پر پروازیں کیں۔
ہفتے کی اسلامی جہادکے عسکری ونگ القدس بریگیڈ میں جنین بٹالین نے اعلان کیا کہ اس کےمجاھدین الجابریات اسٹریٹکے محور میں ایک فوجی گاڑی میں پہلے سے تیار شدہ دھماکہ خیز ڈیوائس کو دھماکہ کرنےمیں کامیاب ہو گئے، جس کے نتیجے میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
بٹالین نے مزید کہاکہ مزاحمت کاروں نے حیفا، ناصرہ، نابلس اور جنین کیمپ کے آس پاس کے علاقوں میں قابضفوج کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔