جمعه 13/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو فوجی ہلاک، سات زخمی

بدھ 11-ستمبر-2024

آج بدھ کو قابض اسرائیلیفوج نے اعتراف کیا کہ رفح کے جنوب میں ایک زخمی فوجی کو نکالنے کے مشن کے دوران بلیکہاک ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ان میں سےچار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غزہ کی پٹی 30 سال اس قسم کے طیارے کا پہلامہلک حادثہ ہے۔

 

قابض فوج نےحادثے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ "دشمنانہ فائرنگ”کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ انسانی یا تکنیکی غلطی کا نتیجہ تھا۔

 

واللا ویب سائٹنے کہا کہ غزہ میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا حادثہ اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ اسماڈل کی خدمات کے 30 سال بعد پہلا مہلک حادثہ ہے۔

 

ویب سائٹ نے مزیدکہا کہ "بلیک ہاک” ہیلی کاپٹر اسرائیلی فوج کے ٹرانسپورٹ اور ریسکیو ہیلیکاپٹروں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر 14 سے 22 فوجیوں کو لےجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی