فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مغرب میں ترقومیا کے قریب اتوار کی صبح فائرنگکی کارروائی میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوںمیں ایک ملٹری پولیس کا اہلکار اور دوسرحدی بتائے جاتے ہیں۔
عبرانی ریڈیو کے مطابقمسلح فلسطینی مزاحمت کاروں نےالخلیل میں ترقومیا کے قریب اسرائیلی پولیس اورآباد کاروں کی بس اور گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ حملہ آور کارروائی کے بعد جائے وقوعہسے بہ حفاظت فرار ہوگئے۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیںہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہلاک ہوگئے۔
قابض فوج نے ایک مختصربیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسے ترقومیا کے قریب فائرنگ کے حملے کی اطلاع موصولہوئی ہے۔ واقعے کے بعد فوج کی بھاری نفری علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ قابض فوج کے بڑے دستوں نے شوٹنگ آپریشن کے دوران الخلیل کے شمال مغرب میں واقع قصبے اذنا پر دھاوابول دیا۔
کل ہفتہ کی صبح قابضفوج نے مغربی کنارے کے جنوب میں ایک خوفناک حملہ کیا جسے بیس سال میں ایک بڑا حملہقراردیا جا رہا ہے۔