چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی دہشت گردی

نورشمس کیمپ میں 52 گھنٹے مسلسل اسرائیلی دہشتگردی،14 شہری شہید

غرب اردن کےشمالی شہرطولکرم کے نور شمس کیمپ سے صیہونی قابض فوج کے جزوی انخلاء کے بعد ہفتے کی شام کو رونما ہونے والے ہولناک قتل عام میں 14 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غرب اردن: نورشمس کیمپ میں جھڑپوں میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس مہاجر کیمپ میں مزاحمتی کارکنوں کی فائرنگ سے 8 اسرائیلی فوجی مختلف درجے کے زخمی ہوئے۔

خطے میں غنڈہ گردی پر مبنی صہیونی ڈیٹرنس پاش پاش ہوچکی: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ اپنی تمام تفصیلات کے ساتھ ایک اہم مرحلہ اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی دہشت گردی ایک نیا باب رقم کرے گی"۔

غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں ’اونروا‘ کے 171 ملازم شہید

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے 171 ملازمین کی شہادت کا اعلان کیا۔

حماس کا سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کو ویٹو کیے جانے کا خیر مقدم

جمعے کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مسودہ قرارداد کو مسترد کیے جانے کو سراہا جس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا واضح مطالبہ شامل نہیں تھا ہے۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 83 فلسطینی شہید

وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قبضے نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں غذائی قلت اور پانی کی کمی وجہ سے 18 کم سن بچے شہید

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں غذائی قلت اور پانی کی کمی سے شہید والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجےمیں 86 فلسطینی شہید

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 قتل عام کیے ہیں، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 افراد شہید اور 113 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کے جنوب میں العدیسہ پر صیہونیوں کے حملے میں 7 شہید

لبنان میں صحت عامہ کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے العدیسہ شہر پر صیہونی حملوں کے نتیجے میں ہیلتھ اتھارٹی اور الرسالہ اسکاؤٹس کے شہداء کی تعداد 7 ہو گئی، جب کہ دس فلسطینی زخمی ہونے کے علاوہ 17 ایمبولینسیں تباہ ہو گئیں۔

زخمیوں کو نکالنا، شمالی غزہ تک امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے:یو این

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج "منظم طریقے سے غزہ کے رہائشیوں تک امداد کی رسائی کو روکتی ہیں جنہیں امداد کی اشد ضرورت ہے۔ اسرائیلی فوج کی کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے جنگ سے متاثرہ علاقے میں امداد پہنچانے کا کام پیچیدہ ہو جاتا ہے جو کسی قانون کے تابع نہیں ہے"۔