سه شنبه 03/دسامبر/2024

غرب اردن: نورشمس کیمپ میں جھڑپوں میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی

اتوار 21-اپریل-2024

قابض اسرائیلیفوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم کے مشرق میں واقع نورشمس مہاجر کیمپ میں مزاحمتی کارکنوں کی فائرنگ سے 8 اسرائیلی فوجی مختلف درجے کےزخمی ہوئے۔

عبرانی میڈیا کےمطابق قابض فوج نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ اس کے فوجیوں نے نور شمس کیمپ پر 40گھنٹے سے زائد جاری فوجی جارحیت کے دوران دس فلسطینیوں کوشہید اور آٹھ کو گرفتارکر لیا۔

نور شمس کیمپ میںہفتے کی صبح فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان مسلح جھڑپیں دوبارہ شروعہوئیں، جب کہ قابض فوج نے کیمپ پر دھاوا بولنے کے دو روز بعد نئی فوجی کمک بھیجیاور نہتے فلسطینیوں کے خلاف نیا حملہ شروع کیا گیا۔

قابض افواج کےساتھ گزشتہ جمعرات سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی زخمی ہوئے جن میں7 شہری شہید اور 12 زخمی ہوئے ہیں اور ان جھڑپوں کے نتیجے میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی