چهارشنبه 11/دسامبر/2024

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجےمیں 86 فلسطینی شہید

بدھ 6-مارچ-2024

 

غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9قتل عام کیے ہیں، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 افراد شہید اور 113 زخمیہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹس میں بتایا کہ اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پربڑی تعداد میںشہری زخمی حالت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مگر قابض فوج انہیں ایمبولینسوں اور امدادیکارکنوں کو وہاں جانے سے روک رہی ہے۔

 

گذشتہ سات اکتوبرسے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 30717 شہید اور 72156 زخمی ہوئے ہیں۔

 

اسرائیلی قابض فوج نے جان بوجھ کر 348 صحت کےاہلکاروں کو شہید اور 269 کوگرفتار کیا، جن کی قیادت خان یونس اور شمالی غزہ میںہسپتال کے ڈائریکٹر شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی