شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کی گئی ہے:غیرملکی ڈاکٹرز

حالیہ مہینوں میں فلسطینی علاقےغزہ کا دورہ کرنے والے مغربی ڈاکٹروں نے پیر کے روز اقوامِ متحدہ میں ایک تقریب میں اسرائیل کی جارحیت سے پیدا شدہ "خوفناک مظالم" کی بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں صحت کی نگہداشت کا نظام بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

امدادی کمیٹیوں کو نشانہ بنانا مذموم صہیونی ہتھکنڈہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ "نازی" قابض اسرائیلی فوج کا امداد کی تقسیم میں کام کرنے والی عوامی اور قبائلی کمیٹیوں کو نشانہ بنانا صہیونی قابض کے مجرمانہ پن کا مزید ثبوت ہے۔

اسرائیلی فوج الشفاء ہسپتال میں ماوروائے عدالت قتل عام کررہی ہےیورو میڈ

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ اسے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ شہر کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اندر بے گھر فلسطینی شہریوں کے خلاف دو دن سے جاری فوجی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر انہیں ماورائے عدالت پھانسیاں دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غزہ میں بچے بھوک سے مررہے ہیں،جنگ روکی جائے: ڈبلیو ایف پی

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نےخبردار کیا ہے کہ اگر پروگرام کے عملے شمالی غزہ میں داخل نہ ہو سکے تو بھوک سے ہزاروں بچوں کی موت واقع ہو گی۔

قابض اسرائیل غزہ میں زندگی کا وجود مٹانا چاہتا ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی قابض فوج الشفا میڈیکل کمپلیکس میں جو کچھ کر رہی ہے اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ دشمن غزہ کی پٹی میں زندگی کی واپسی کو روکنے کی جنگ لڑ رہا ہے اور انسانی زندگی کے تمام اجزاء کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی جارحیت میں 31819 شہید، 73934 زخمی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں نو قتل عام کیے، جن میں 93 شہید اور 142 زخمی ہوئے"۔

غزہ: اسرائیلی کے قاتلانہ حملے میں پولیس آپریشنز چیف شہید

اسرائیلی قابض فوج نے پیر کے روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی پولیس آپریشنز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل فائیق المبحوح کو غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس پر حملے کے دوران شہید کر دیا۔

غزہ کھلا قبرستان بن چکا اور دنیا تماشا دیکھ رہی ہے:جوزف بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں قحط پیدا کر رہا ہے اور بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

عالمی برادری غزہ میں ناقابل تصور قتل عام روکنے کے لیے حرکت میں آئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں غذائی عدم تحفظ کی تازہ ترین رپورٹ ان حالات کا ایک ہولناک واقعہ ہے جس میں شہری زندگی گزار رہے ہیں۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 8 قتل عام میں 81 شہید

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 فلسطینی شہید اور 116 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔