چهارشنبه 08/ژانویه/2025

غزہ میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کی گئی ہے:غیرملکی ڈاکٹرز

بدھ 20-مارچ-2024

حالیہ مہینوں میںفلسطینی علاقےغزہ کا دورہ کرنے والے مغربیڈاکٹروں نے پیر کے روز اقوامِ متحدہ میں ایک تقریب میں اسرائیل کی جارحیت سے پیداشدہ "خوفناک مظالم” کی بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں صحت کینگہداشت کا نظام بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

ریاست ہائےمتحدہ، برطانیہ اور فرانس کے چار ڈاکٹر غزہ میں صحت کی نگہداشت کے نظام کی مدد کےلیے ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جو گذشتہ اکتوبر میں اسرائیل کی جانب سےوہاں پر فوجی حملہ شروع کرنے کے بعد سے مشکلات کا شکار ہے۔

برطانوی ڈاکٹرپروفیسر نیک منیارڈ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہوا ہے وہ سادہ الفاظ میںمنظم نسل کشی ہے۔

غزہ کی وزارتِصحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے تقریباً 2.3 ملین افراد کو بے گھر کر دیا، فاقہ کشیکا بحران پیدا کیا، زیادہ تر انکلیو کو مسمار کر دیا اور اس کارروائی میں 31000سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں۔

ایک سرجن نک مینارڈجو جنوری میں فلسطینیوں کے لیے برطانوی خیراتی طبی امداد کے ساتھ غزہ میں آخری بارگئے تھے، نے ایک بچی کو دیکھ کر یاد کیا کہ وہ اس بری طرح سے جھلس گئی تھی کہ وہاس کے چہرے کی ہڈیاں دیکھ سکتے تھے۔

کینسر کے سرجن مینارڈنے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی تقریب کو بتایا، "ہمیںمعلوم تھا کہ اس بچی کے زندہ رہنے کا کوئی امکان نہیں تھا لیکن اسے دینے کے لیےکوئی مورفین نہیں تھی۔ تو نہ صرف وہ لامحالہ مرنے والی تھی بلکہ وہ اذیت میں مر رہیتھی۔”

انسانی ہمدردی کےگروپ میڈ گلوبل میں تشویش ناک طبی نگہداشت کے ماہر ظاہر سہلول نے کہا کہ ایک اورسات سالہ بچی حیام ابو خضیر غزہ کے یورپی ہسپتال لائی گئی جس کے جسم کا 40 فیصد حصہتیسرے درجے کے زخموں سے جھلس گیا تھا جب اس کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا۔ اسحملے میں اس کا باپ اور بھائی ہلاک اور اس کی ماں زخمی ہو گئی تھی۔

سہلول نے بتایاکہ ہفتوں کی تاخیر کے بعد اسے علاج کے لیے مصر لے جایا گیا لیکن دو دن بعد اس کیموت واقع ہو گئی۔

بین الاقوامیماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا حملہ نسل کشی ہے۔ ان الزامات کی عالمیعدالت تحقیقات کر رہی ہے۔

اسرائیل نے نسلکشی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حماس کو نشانہ بنا رہا ہے نہ کہشہریوں کو۔ اس نے حماس گروپ پر شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کاالزام لگایا اور کہا ہے کہ اسے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

ڈاکٹروں نےخبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملے کے منصوبے کو آگےبڑھایا تو بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

مینارڈ نے کہا،”اگر رفح پر ایک بڑا حملہ ہوتا ہے تو ہم جتنی ہلاکتیں دیکھنے جا رہے ہیں، یہقیامت خیز ہو گا۔”

مختصر لنک:

کاپی