شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ سے جبری اغواہ کیے7 طبی کارکن 47 دن بعد رہا،8 تا حال لاپتا

فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے ہلال احمر کے عملے کے 7 زیر حراست افراد کو ان کی گرفتاری کے 47 دن بعد انہیں رہا کر دیا ہے جب کہ 8 دیگر کا تا حال کوئی پتا نہیں کہ انہیں کس حال میں اور کہاں رکھا گیا ہے۔

غزہ جنگ کےخلاف آواز اٹھانے والی امریکی اہلکار عہدے سے مستعفی

انسانی حقوق کے شعبے میں کام کرنے والے امریکی محکمہ خارجہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے بدھ کے روز غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق وہ امریکہ قابض اسرائیل کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی کو مسترد کرتی ہے۔

غزہ پرقابض فوج کے ہاتھوں 8 اجتماعی قتل عام، 81 شہری شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 اجتماعی قتل عام کیے جن میں 81 شہید اور 93 زخمیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

غزہ: بے گھرافراد کے خیموں پر اسرائیلی بمباری میں 12 خواتین، بچے شہید

منگل کی شام اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں زیادہ تربچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ پر جارحیت سے اب تک 5800 سے زائد طلباء شہید ہو چکے ہیں

فلسطینی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5881 طلباء شہید اور 9899 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیس کے بیانات کہ اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ مجرم صہیونی قابض فوج ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور نسلی تطہیر کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے ایک سینیر اہلکار کی طرف سے ایک اضافی اعتراف ہے۔

غزہ میں جہازوں سےسامان گرانے کے نتیجے میں 18 شہری شہیید

سرکاری میڈیا آفس نے امداد کے غلط ایئر ڈراپس ڈراپوں کی وجہ سے 18 فلسطینی شہریوں کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اور "اسرائیلی" قابض دشمن بھوک اور محاصرے کی پالیسی کا ذمہ دار ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پرفوری عمل درآمد پر زور

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کمشنر جوزپ بوریل نے سلامتی کونسل کی کل شام منظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر فوری طور پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔ قرارداد میں رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صہیونی قابض ریاست ہر دور کے لیے برائی اور جرائم کی علامت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ذریعے چلائی جانے والی سیاسی چالبازی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے جنگی مجرم اور برائی کا سرغنہ قرار دیا۔حماس نے کہا کہ نیتن یاھو سیاسی مقاصد کے لیے مذہب کو استعمال کررہا ہے۔

اسرائیلی فوج کا غزہ کے ہسپتالوں میں افراد کو برہنہ باہرآنے کا حکم

فلسطینی صلیبِ احمر نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے اتوار کے روز شدید گولہ باری کےدوران طبی ٹیموں کو گھیرے میں لے کر غزہ کے مزید دو ہسپتالوں کا محاصرہ کر لیا۔