فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 اجتماعی قتلعام کیے جن میں 81 شہید اور 93 زخمیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میںداخل کیا گیا۔
وزارت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹس میں کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت کےمطابق گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 32414 شہید اور 74787 زخمیہوئے ہیں۔
7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہکن جنگ چھیڑ رہی ہے، جس کے نتیجے میں سوا لاکھ سے زیادہ شہید، زخمی اور لاپتہ ہوئےہیں، جن میں سے 72 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ اس کے علاوہ 20 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔