شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

’غزہ میں’شہداء انسانیت‘ نےعالمی منافقت بے نقاب کردی‘

غزہ کی پٹی میں گذشتہ سوموار کو اسرائیلی فوج کی بربریت میں بین الاقوامی امدادی تنظیم کے ساتھ کارکنوں کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے 8 ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

کل بدھ کو اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم 30 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں سابق قیدیوں کے علاوہ شہید احمد ہلال غیدان کی والدہ صحافیہ اسماء ھریش بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی عہدیدارکا اسرائیل پرکڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ

فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں سمیت دیگر شعبوں میں کڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ گزشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں کے اندھادھند قتل عام پرکیا گیا۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری،مزید 60 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 5 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں60 شہری شہید اور 83 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت میں مزید 71 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 7 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 71 شہری شہید اور 102 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ پر جارحیت سے اب تک 6050 سے زائد طلباء شہید ہو چکے ہیں

فلسطینی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 6050 طلباء شہید اور 10219 زخمی ہوئے ہیں۔

الشفاء ہسپتال کی تباہی پر دل خون کے آنسو روتا ہے:ڈاکٹر ابو سعدہ

غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر مروان ابو سعدہ نے کہا ہے کہ ہسپتال ہمیشہ کے لیے اب بند ہوچکا اور اسے بحال نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ہسپتال کی تمام عمارتیں گررہی ہیں۔ انہوں نے فوری طورپر ایک فیلڈ ہسپتال کے قیام کا مطالبہ کیا۔

غزہ میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کا تخمینہ 18.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کی منگل کے روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں غزہ کے اہم ترین بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ 18.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

اسرائیل کا ہسپتالوں کو”میدان جنگ” بنانےکا کوئی جواز نہیں: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت [ڈبلیو ایچ او] کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے پیر کو کہا ہے کہ "اسرائیل کو ہسپتالوں کو میدان جنگ کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے"۔

غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ میں اب تک 137 صحافی شہید ہوچکے

اتوار کے روز غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے اسرائیلی بمباری میں صحافی عبدالوہاب عونی ابو عون کی شہادت کا اعلان کیا، جس ​کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر 2023 کو پٹی پر جنگ شروع ہونے والی نسل کشی کی جنگ میں اب تل 137 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔