جمعه 24/ژانویه/2025

غزہ پر جارحیت سے اب تک 6050 سے زائد طلباء شہید ہو چکے ہیں

بدھ 3-اپریل-2024

 
فلسطینی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 6050 طلباء شہید اور 10219 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت تعلیم نے وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی میں جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے طلباء کی تعداد 5826 تک پہنچ گئی ہے اور 9570 زخمی ہوئے ہیں جب کہ مغربی کنارے میں 55 طلباء شہید اور 329 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 103 کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کی پٹی میں 264 اساتذہ اور منتظمین شہید اور 960 زخمی ہوئے جبکہ مغربی کنارے میں 6 زخمی اور 73 سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔

غزہ کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق غزہ پر قابض فوج  کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 32414 شہید اور 74787 افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ  پٹی کی تقریباً 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔

مختصر لنک:

کاپی