کل بدھ کو اسرائیلیقابض فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم 30 فلسطینی شہریوں کوگرفتار کیا، جن میں سابق قیدیوں کے علاوہ شہید احمد ہلال غیدان کی والدہ صحافیہاسماء ھریش بھی شامل ہیں۔
فلسطینی محکمہامور اسیران اور "فلسطینی قیدیوں کےکلب” نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ "گرفتاری کی کارروائیاں یروشلم اور راماللہ کی گورنری میں مرکوز کی گئیں، جبکہ باقی گرفتاریاں الخلیل، بیت لحم، طوباس اورجنین سے کی گئیں۔
بیان میں اشارہ کیاگیا ہے کہ قابض فوج غرب اردن کی گورنریوں ، کیمپوں اور قصبوں میں وسیع پیمانے پردراندازی اور تباہی کی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں شہریوں کے گھروں میںتوڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شدید مار پیٹ کی گئیہے۔”
انہوں نے تصدیق کیکہ "گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ کے بعد اسرائیلی فوج نے 7990 سے زیادہ فلسطینیوںکو گرفتارکیا ہے۔