شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

’قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں ایندھن کو روک رہی ہے‘

فلسطین میں انسانی ہمدردی کے امورکے رابطہ کاری کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی رکاوٹوں کی وجہ سے انسانی امداد کے قافلے غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں ایندھن پہنچانے سے قاصر ہیں۔

غزہ کے الناصر ہسپتال میں اجتماعی قبرسے 50 شہداء کے جسد خاکی برآمد

فلسطینی شہری دفاع نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے ہفتے کے روزغزہ کے علاقے خان یونس میں مختلف عمروں کے 50 شہداء کی لاشیں برآمد کیں، جنہیں قابض فوج نے ناصر میڈیکل کمپلیکس کے اندر اجتماعی طور پردفن کیا۔

غزہ میں اسرائیلی قتل عام جاری، 37 شہری شہید، 68 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 197ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا اور 24 گھنٹوں کے اندر چار قتل عام کیے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

ہم غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کو نظرانداز نہیں کرسکتے:امریکی سینٹر

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ "جب ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ہمیں غزہ کی پٹی میں ہونے والی غیر معمولی تباہی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے"۔

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 14 ہزار سے زائد بچےشہید ہوچکے: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک 14000 سے زیادہ فلسطینی بچے مارے جاچکے ہیں۔ یونیسیف نے ایک بار پھرجنگ بندی کے مطالبے کی تجدید کی۔

غزہ میں ڈرون حملے میں شہید چار بے گناہ فلسطینیوں کی شناخت

فلسطینی صحافیوں نے ان چار نوجوانوں کے نام ظاہر کیے جو کئی ہفتے قبل اسرائیلی ڈرون کے ذریعے کیے گئے بلا جواز ڈرون حملے میں شہید ہوئے تھے۔

الشفاء ہسپتال میں زندہ دفن کیے گئے30 فلسطینیوں میں سے 12 کی شناکت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے الشفاء ہسپتال کے احاطےمیں زخمی حالت میں موجود فلسطینیوں کو اسرائیلی قابض فوج کی بےدردی کے نتیجے میں زندہ دفن کئے جانے کے بعد ان 30 شہداء میں سے 12 کی شناخت کی گئی ہے۔

اردن کا غزہ کے لیے روزانہ 500 امدادی ٹرک بھیجنے کا اعلان

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کا ملک اسرائیل کی جانب سے رکاوٹیں ہٹاتے ہی غزہ کے لیے روزانہ 500 سے زائد امدادی ٹرک بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں ہولناک تشدد سے دو فلسطینی قیدی شہید

اسرائیلی جنگی جرائم کا سلسلہ صہیونی عقوبت خانوں میں قیدیوں کے خلاف بھی جاری ہے۔ قابض صہیونی فوج کے وحشی جلادوں نے ہولناک تشدد کا ارتکاب کرتے ہوئے غزہ کی پٹی سے اغواء کیے گئے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیل کی ایران میں ننگی جارحیت، تہران کی دفاعی کارروائی

اسرائیلی غاصب ریاست نے ایران کے اندر ایک میزائل حملہ کیا ہے دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع کےنظام نے صہیونی ریاست کی طرف سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو مار گرایا ہے۔