دوشنبه 13/ژانویه/2025

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 14 ہزار سے زائد بچےشہید ہوچکے: یونیسیف

ہفتہ 20-اپریل-2024

اقوام متحدہ کےبچوں کے ادارے (یونیسیف) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگمیں 7 اکتوبر سے اب تک 14000 سے زیادہ فلسطینی بچے مارے جاچکے ہیں۔ یونیسیف نے ایکبار پھرجنگ بندی کے مطالبے کی تجدید کی۔

یونیسیف کےترجمان جیمز ایلڈر نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "موجودہرپورٹس بتاتی ہیں کہ غزہ میں 14000 سے زیادہ بچے اور بچیاں شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ "شاید ہمیں آہستہ آہستہ کہنا چاہیے چودہ ہزار بڑی تعداد نہیں کیونکہ ہر روز دسیوں بچے شہید اور زخمیہوتے ہیں۔

ایلڈر نے مزیدکہا کہ "شاید ہمیں کچھ کرنا چاہئے اور یہ یقینی طور پر رفح میں فوجی حملہ نہیںہونا چاہیے”۔

بین الاقوامی تنظیمکے اہلکار نےغزہ کی پٹی میں "فوری جنگ بندی” کا مطالبہ کیا۔

7 اکتوبر سےاسرائیل غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے جس میں سوا  لاکھ فلسطینی شہید، زخمی یا لاپتا ہو چکے ہیں،جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی