سه شنبه 03/دسامبر/2024

ہم غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کو نظرانداز نہیں کرسکتے:امریکی سینٹر

ہفتہ 20-اپریل-2024

امریکی سینیٹربرنی سینڈرز نے کہا ہے کہ "جب ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کوروکنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ہمیں غزہ کی پٹی میں ہونے والی غیر معمولی تباہی کونظر انداز نہیں کرنا چاہیے”۔

مائیکروبلاگنگپلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سینڈرز نے مزید کہا کہ "ہمیں غزہ میں ہونےوالی انسانی تباہی سے منہ نہیں موڑنا چاہیے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حکومت کو 10 بلین ڈالر کیوں دیں گے جوجان بوجھ کر بچوں کو بھوکا مار رہی ہے؟

گزشتہ 7 اکتوبرسے اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن جنگ چھیڑ رکھی ہے جس میں سوا لاکھ سے زیادہ فلسطینیشہید، زخمی اور لاپتا ہوچکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر بچے اور خوتین ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی