شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے10 ہزار فلسطینی لاپتہ

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے اندازہ لگایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر آج تک تباہ شدہ سینکڑوں عمارتوں کے ملبے تلے دس ہزار سے زائد لاپتہ افراد دبے ہوئے ہیں۔امدادی کارکن ان کی لاشیں نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید 47 فلسطینی شہید، 61 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 مزید قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 شہری شہید اور 61 زخمی ہوئے۔

الجزائر اورترکیہ کے وفود کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

ترکیہ اور الجزائر کے اعلیٰ اختیاراتی وفود نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سےملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ پر صیہونی جنگ کی پیشرفت اور فلسطینی عوام اور ان کےنصب العین کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔

نیتن یاھو غزہ جنگ میں شکست کھا چکے، وہ جھوٹ بو رہے ہیں:تجزیہ نگار

مشہور اسرائیلی دانشور اور مصنف رونین برگمان نے غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم اور بنجمن نیتن یاھو اور ان کی حکومت پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔

غزہ: خان یونس کے مغرب سے 13 شہداء کی لاشیں برآمد

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اس نے "جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں واقع الامل محلے سے 13 شہداء کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ ان میں سے بیشتر کے ہاتھ بندھےہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ انہیں گرفتار کرنے کے بعد تشدد کرکے شہید کیا گیا"۔

اسرائیلی قابض فوج کی غزہ میں بربریت66 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں موجود خاندانوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج 7 اجتماعی قتل عام کئے جس کے نتیجے میں مزید 66 شہری شہید اور 138 زخمی ہوگئے۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت،مزید 32 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 شہری شہید اور 69 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

غزہ میں 37 ملین ٹن ملبہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے: اقوام متحدہ

اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے سبب ہونے والی بدترین تباہی کے بارے میں اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا یے کہ 'غزہ سے ملبہ اٹھانے میں 14 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے جمعہ کے روز کہی گئی ہے۔ کیونکہ پورے غزہ میں ہر طرف ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔‘

حماس، اسلامی جہاد،پاپولرفرنٹ کا اہم اجلاس، جارحٰت روکنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ہفتے کے روز کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ کے رہ نماؤں نے ایک اجلاس کے دوران اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے سنجیدہ معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ناصر ہسپتال میں 20 سے زائد فلسطینیوں کو زندہ دفن کیا گیا:یو این

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 165 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک سامنے آنے والی لاشوں سے پتا چلا ہے کہ ان میں سے 20 کو اسرائیلی فوج نے زندہ حالت میں منوں مٹی کے نیچے دفن کردیا تھا۔