یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم اور نسل کشی جاری، مزید 54 فلسطینی شہید

آج ہفتے کے روز غزہ شہر میں تین الگ الگ مقامات پر اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے تین قتل عام میں 54 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

غزہ میں جو ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ ناقابل بیان ہے:یواین عہدیدار

فلسطین میں اقوام متحدہ کے خواتین کے دفتر کی خصوصی نمائندہ ماریس گائیمنڈ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر 9 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ نے "آبادی کو خوراک، رہائش، صحت اور ذریعہ معاش سے مکمل طور پر محروم کر دیا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران کچھ علاقوں میں انہیں جانے کا موقع ملا۔ انہوں نے وہاں جو ظلم دیکھا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں ’سیف زون‘ پربمباری میں 25 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں المواصی کے مقام پر ’سیف زون‘ قرار دیے گئے علاقے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔

غزہ میں خاندان تین دن میں ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور’اوچا‘ نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں ہزاروں خاندان ہر دو یا تین دن میں ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں جبکہ دیگر خاندان ایک دوسرے کے ساتھ کھانا بانٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں صحافی سلیم الشرفا شہید

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک سینیر صحافی سلیم الشرفا شہید ہوگئے۔

اسرائیلی بربریت، غزہ میں مزید 35 فلسطینی شہید،130 زخمی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی غاصب جارحیت کے شہداء کی تعداد 37431 ہوگئی ہے جب کہ 85653 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ سے جبری اغواء کیے گئے 36 فلسطینی تشدد کے نتیجے میں شہید

غزہ کی پٹی میں قیدیوں اور سابق اسیران کی وزارت نےکہا ہے کہ نسل کشی کی جنگ کے دوران اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں قید شہداء کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی جن میں غزہ سے تعلق رکھنے والے 36 فلسطینی بھی شامل ہیں جنہیں بدترین تشدد کرکے شہید کیا گیا۔

بدترین تشدد کا شکار33 فلسطینی اسرائیلی عقوبت خانوں سے رہا

جمعرات کی صبح قابض فوج نے غزہ کی پٹی سےتعلق رکھنے والے 33 فلسطینی اسیران کو رہا کیا۔ یہ فلسطینی انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں شمالی غزہ پہنچے جہاں انہیں شہداء الاقصیٰ منتقل کیا گیا۔ انہیں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔ زخمی ہونے کے باوجود ان فلسطینیوں کو سیکڑوں میٹر گرمی میں پیدل چلنے پرمجبور کیا گیا۔

دوران حراست فلسطینی ڈاکٹر کا قتل اسرائیل کا جنگی جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی ڈاکٹر ایاد الرنتیسی کی اسرائیلی فوج کی حراست میں وحشیانہ تشدد سے شہادت کو سوچاسمجھا قتل قرار دیا ہے۔

اسرائیلی جلادوں کا تشدد، سینیر فلسطینی ڈاکٹرایاد الرنتیسی شہید

اسرائیلی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے ایک افسوسناک خبر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے جبری اغواء کیے گئے سینیر فلسطینی ڈاکٹر ایاد الرنتیسی کوایک فوجی حراستی مرکز میں تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔