دوشنبه 18/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک 162 صحافی شہید ہو چکے

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اتوار کو بتایا کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے جس میں مرد اور خواتین صحافی شامل ہیں۔

غزہ: غذائی قلت سے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو سنگین خطرات لاحق

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے خبردارکیا ہے کہ غزہ میں غذائیت کی کمی حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے جس میں مردہ پیدائش اور کم وزن والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو کمزوری اور نشوونما میں تاخیر کا شکار ہیں۔

اسرائیل دن بدن سفاک اور خون خوار ہوتا جا رہا ہے:یو این عہدیدار

فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے فلسطینی ریاست پہلے سے موجود ہے۔

اسرائیل کو عالمی قوانین کی پامالی سے روکا جائے:ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے "فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ایک تاریخی فتح" ہے۔ عالمی انسانی حقوق گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ قابض ریاست کو "بین الاقوامی قوانین کو مزید روندنے" کی اجازت نہ دی جائے۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت میں مزید 64 فلسطینی شہید، 105

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 105 زخمی ہوئے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی حمایت سے قتل عام جاری، مزید 37 شہری شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض دشمن نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 37 شہری شہید اور 54 زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری، مزید 54 شہید اور 95 زخمی

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 54 فلسطینی شہری شہید اور 95 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا لبنان فضائی حملہ، القسام کمانڈر محمد جبارا شہید

جمعرات کو اسرائیلی قابض فوج نے لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر کو ایک گاڑی پرحملے میں شہید کردیا۔ انہیں لبنان میں وادی بقاع میں بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

رفح کراسنگ کی بندس سے سیکڑوں زخمی فلسطینی شہید ہوگئے

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نےایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج کے رفح پر حملے اور رفح کراسنگ کی بندش کے 72 دنوں میں شدید زخمی 292 فلسطینی بیرون ملک علاج سے محروم ہونے کے بعد شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت میں مزید 81 فلسطینی شہید، 200 زخمی

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 198 زخمی ہوگئے۔