چهارشنبه 04/دسامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی بربریت میں مزید 64 فلسطینی شہید، 105

اتوار 21-جولائی-2024

فلسطینی وزارت صحت نےاعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعیقتل عام کیے جن کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 105 زخمی ہوئے۔

شہداء اور زخمیوں میںزیادہ تر بچے۔ بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔

وزارت نے اپنی روزانہ کیاپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے امریکی اور مغربی ممالک کیاندھی حمایت سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38983 شہید اور 89727 زخمی ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھیبہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کاعملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی