دوشنبه 18/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

ہنیہ کے قتل کا بدلہ ہرصورت میں لیا جائے گا: ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی سے ملاقات دوران کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کا جواب نہیں دیا جائے گا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت، مزید 53 فلسطینی شہید

فلسطینی شہری دفاع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری اور قتل عام کے نتیجے میں اتوار کی صبح سے لے کر اب تک 53 شہری شہید ہو چکے ہیں، جب کہ درجنوں زخمی اور لاپتا ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ سے زخمی فلسطینی لڑکا اغوا کر لیا

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے مغرب میں واقع جنین مہاجر کیمپ سے ایک زخمی شخص کو گرفتار کیا۔ اسے رام اللہ اور البیرہ گورنری کے قریب ایک فوجی چوکی سے گذرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

غزہ وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکٹری اسرائیلی جارحیت میں والدہ سمیت شہید

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں وحشیانہ دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکرٹری کو ان کی بزرگ والدہ سمیت ان کے گھر پر بمباری کر کے شہید کر دیا۔

غاصب اسرائیلی فوج کی غزہ کے دو سکولوں میں خون کی ہولی، 30 شہید

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں ہزاروں بے گھر افراد کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں مزید 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ تازہ قتل عام بے گھر افراد سے بھرے دو اسکولوں میں کیا گیا۔

غزہ میں خون کی ہولی جاری، مزید 33 فلسطینی شہید، 118 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض ریاست نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید اور 118 زخمی ہوئے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کا ردعمل فیصلہ کن ہو گا: وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقر کنی نے اسرائیلی قابض ریاست کی طرف سے حماس کے رہ نما اسماعیل ہنیہ کے ایرانی سرزمین پر قتل کو ایران کے لیے "بڑی سرخ لکیر" کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ تہران کا ردعمل اس جرم پر "فیصلہ کن" ہو گا۔

قابض ریاست کے عقوبت خانوں میں 9900 فلسطینی ناگفتہ حالات میں قید

انسانی حقوق کی تنظیموں نےبتایا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً 10000 ہوچکی ہے اور گرفتاری کی جاری مہم کے ساتھ تشدد اور شدید مار پیٹ بھی کی جا رہی ہے۔

غزہ میں فلسطینی نسل کشی کی جنگ 303 ویں روز میں جاری مزید کئی شہید

صیہونی قابض افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت مسلسل 303ویں روز داخل ہوگئی ہے۔ قابض فوج نے اج اتوار کو علی الصبح غزہ میں کئی مقامات پر تازہ بمباری اور وحشیانہ حملے کیے۔

شہید اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ میں اتحاد امت مسلمہ کا مظہر

قطر میں نماز جمعہ کے بعد حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں نمازی قطری دارالحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں جمع ہوئے۔ یہ ایک دلفریب منظر تھا جس میں ایک طرف ریاست کے اعلیٰ حکام، امیر قطر اور حکومتی وزراء موجود تھے اور دوسری طرف عوام کا ایک جم غفیر امڈ آیا تھا۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر قضیہ فلسطین کے لیے ان کی ہمدردیوں اور اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر صہیونی دشمن کے خلاف غم وغصے کا اظہار تھا۔