قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں وحشیانہ دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکرٹری کو ان کی بزرگ والدہ سمیت ان کے گھر پر بمباری کر کے شہید کر دیا۔
اتوار کی شام غزہکی پٹی میں اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک وحشیانہ ٹارگٹ کلنگکارروائی کی جس میں وزارت قومی اقتصادیات کے انڈر سیکرٹری انجینیرعبدالفتاح الزریعی کو وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے مقام پر ان کے گھر پر بمباری سے نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں دونوں ماں بیٹا شہید ہو گئے۔
غزہ کی پٹی میںگورنمنٹ ورک فالو اپ آفس نے الزریعی کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیااور اس واقعے کو صہیونی نازی دشمن کا بزدلانہ حملہ قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ بزدل سفاک صہیونی دشمن فوج کے طیاروںنے براہ راست نشانہ بنا کر الزریعی کو ان کی ضعیف العمر والدہ سمیت شہید کیا۔
دفتر کی طرف سےجاری ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ الزریعی نے جنگ کے باوجود مسلسل اپنے پیشہوارانہ فرائض کی انجام دہی جاری رکھی۔
بیان میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ حکومتی ذمہ داران کی شہادتیں ہمیں فلسطینی عوام کی خاطر قومی فرض کی ادائیگی اور ان کی خدمت کے لیے اپنے اخلاقی اور پیشہ ورانہ کردار کو جاریرکھنے سے نہیں روک سکتیں۔