سه شنبه 03/دسامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ سے زخمی فلسطینی لڑکا اغوا کر لیا

پیر 5-اگست-2024

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے مغرب میں واقع جنین مہاجر کیمپ سے ایک زخمی شخص کو گرفتار کیا۔ اسے رام اللہ اور البیرہ گورنری کے قریب ایک فوجی چوکی سے گذرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

 

فلسطینی کلببرائے امور اسیران اور ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہقابض فوج نے زخمی لڑکے عبدالرحمن نورالدین منصور کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ”عین سینا” چوکی سے گذر رہا تھا۔

 

کلب نے وضاحت کیکہ حراست میں لیے گئے منصور کو گذشتہ جولائی 2023 میں اسرائیلی ڈرون حملے میں زخمیکیا گیا تھا۔ اس کے اعضا کٹ گئے تھے جس کےبعد وہ مصنوعی اعضا لگوانے کے لیے ایکہسپتال میں جا رہا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی