جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ پر دھاوا

عکرمہ صابری کا مسجد اقصیٰ کے جنوب میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں کو روکنے کا مطالبہ

الشیخ عکرمہ صبری

مذہبی تہوار پربڑی تعداد میں یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

آج بدھ کی صبح بڑی تعداد میں یہودی آباد کاروں نے نام نہاد "یوم کپور" کے ساتویں روز قابض اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

محکمہ اوقاف نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی نارملائزیشن سے خبردار کر دیا

فلسطین کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی موجودگی کو معمول پر لانے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ گذشتہ ستمبر کے دوران قابض فوج کی فول پروف سکیورٹی میں اور آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہےجبکہ ابراہیمی مسجد میں اذان دینے پر70 بار پابندی عاید کی گئی ہے۔

سات اکتوبر2023ء کے بیت المقدس 68 فلسطینی شہید، 1711 گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجےمیں 68 فلسطینی شہری شہید اور 1711 کو گرفتار کیا گیا۔

فلسطینیوں کے خون کا بدلہ پوری مسلم امہ پر فرض ہے:خطیب مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کا بہایا جانے والا خون کا بدلہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جو ہر عرب اور مسلمان، عرب اور مسلمان حکومتوں اور عوام کی گردنوں پرواجب ہے۔ اس قتل میں نہ صرف اسرائیلی ریاست ملوث ہے بلکہ خاموشی کی چادر اوڑھنےوالی پوری دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کی مجرم ہے۔

یورپی یونین کی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی پالیسیوں کی مذمت

یورپی یونین کے اعلیٰ مندوب برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی حیثیت کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی اقدامات علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

مسجد اقصیٰ پر یہودی بلوائیوں کی مالی مدد کا غیر مسبوق اسرائیلی فیصلہ

اسرائیلی ریاست کے سرکاری براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا ہے کہ قابض حکومت کے ایوان صدر کے دفتر نے وزارت ثقافت کے تعاون سے مسجد اقصیٰ پر یلغار کرنے کے لیے منظم دھاووں کی مالی اعانت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام اپنی نوعیت کا غیر مسبوق فیصلہ ہےتاریخ میں جس کی مثال نہیں ملتی۔

مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے تلمودی دھاووں کے لیے 20 لاکھ شیکل مختص

اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے دھاووں کو منظم کرنے اورمسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی آمد ورفت کوآسان بنانے کے لیے 20 لاکھ شیکل کی رقم مختص کی ہے۔

قابض فوج کا مسجد اقصیٰ میں خاتون پرتشدد، دو لڑکیاں اور نوجوان گرفتار

ہفتے کی شام کو قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی خاتون پر حملہ کر کےاسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران دو لڑکیوں اور دو نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں سے گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا اشتعال انگیزی ہے: برطانیہ

برطانیہ نے اسرائیلی حکومت میں شامل انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو "اشتعال انگیز" قرار دیا ہے۔