پنج شنبه 28/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا اشتعال انگیزی ہے: برطانیہ

جمعرات 15-اگست-2024

برطانیہ نے اسرائیلی حکومت  میں شامل انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو "اشتعال انگیز” قرار دیا ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ”برطانیہ اسرائیلی انتہا پسند وزیر بن گویر کے جان بوجھ کر اشتعال انگیز دورےکی شدید مذمت کرتا ہے”۔

 

اس طرح کےاقدامات مقدس مقام کے سرپرست کے طور پراردن کی ہاشمی مملکت کے کردار اور ’تاریخی اسٹیٹس کو‘ کے انتظامات کو نقصانپہنچاتے ہیں۔ برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کی توجہ فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اورعلاقائی استحکام کی بحالی پر ہونی چاہیے۔

 

قبل ازیں منگل کےروز سیکڑوں آباد کاروں، انتہا پسند قابض اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر ایتماربن گویر اور نقب اور الجلیل کے امور کے اسرائیلی وزیر یتزحاک واسرلوف نے قابض پولیسکی حفاظت میں مسجد کے صحنوں پر دھاوا بول دیا تھا۔

 

مسجد اقصیٰ میںاسلامی اوقاف کے محکمہ نے بتایا کہ تقریباً 2958 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کےصحنوں پر دھاوا بول دیا۔

 

اسرائیلی وزراءکے مسجد اقصیٰ پر اشتعال انگیز دھاووں کی شدید مذمت کی گئی اور اسے صہیونی ریاستکی پالیسی کا حصہ قرار دیا۔

 

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی ریاست کےانتہا پسند وزراء کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کومذہبی اشتعال انگیزی اور بدمعاشی قرار دیتے ہوئے فلسطینی عوام اور عالم اسلام سےمسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے حرکت میں آنے کی اپیل کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی